ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز عبدالغفار ڈوگر کا مختلف کالجوں کا دورہ ‘کرونا ایس اوپیز پر عملدرآمداور انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لیا

پیر 26 اکتوبر 2020 17:23

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز قصور عبدالغفار ڈوگر کا مختلف کالجوں کا دورہ ‘ایس اوپیز پر عملدرآمد اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز قصور عبدالغفار ڈوگر نے گورنمنٹ کامرس کالج پتوکی ، گورنمنٹ گرلز کالج کھڈیاں اور دیگر کالجوں کا دورہ کیا اور کالجز میں کرونا سے بچائو کے حوالے سے جاری کردہ حکومتی ایس او پیز اور انسداد ڈینگی سرگرمیوں کی چیکنگ کی اورطلباء و طالبات کو اس امراض سے بچائو کے حوالے سے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی تلقین کی ۔

انہوں نے کالجوں کے تمام کلاس رومز ، لائبریریز ،لیبز ، کمپیوٹر لیب ، سٹاف رومز ،چھتوں ، لانز ، واش رومز اور دیگر حصوں میں صفائی ستھرائی اور سیکورٹی کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ کالجوں کے سربراہان ، اساتذہ اور سٹاف کو ہدایت کی کہ کالجز میں کرونا سے بچائو کے حوالے سے جاری کردہ ایس او پیز پر سوفیصد عملدرآمد کو یقینی اور صفائی ستھرائی کو مزید بہتر بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں