ضلعی انتظامیہ کامضر صحت گھی اور دودھ تیار کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن‘تین فیکٹریاں سیل ، عملہ زیرحراست

شہریوں کی زندگی سے کھیلنے والے عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا‘آسیہ گُل ڈپٹی کمشنرقصور

منگل 11 مئی 2021 15:52

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2021ء) ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گلُ کی خصوصی ہدایات پر مضر صحت گھی اور دودھ تیار کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کے ہمراہ غیر معیاری دودھ اور گھی تیار کرنے والی فیکٹریوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں، غیر معیاری دودھ اور گھی بنانے والی تین فیکٹریوں کو سیل کر دیا گیا، فیکٹریوں میں کام کرنے والے عملے کو حراست میں لے لیا گیا،کاروائی پتوکی کے علاقے حبیب آباد میں کی گئی ،ڈپٹی کمشنرآسیہ گُل کااس بارے میں کہنا ہے کہ فیکٹریوں میں خطرناک کیمیکل سے گھی اور دودھ تیار کیا جارہا تھا، شہریوں کی زندگی سے کھیلنے والے عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا، عوام الناس کو معیاری اشیائے ضروریہ کی فراہمی کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے، شہریوں کی صحت سے کھیلنے والے عناصر کیخلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری ہیں، غیر معیاری اشیائے ضروریہ فروخت اور تیار کرنیوالوں کیساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں