قصورریسکیو 1122 نے یوم آزادی ڈائمنڈ جوبلی بھرپور جوش و جذبے سے منایا

اتوار 14 اگست 2022 18:20

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2022ء) قصورریسکیو 1122 نے 75واں یوم آزادی ڈائمنڈ جوبلی بھرپور جوش و جذبے سے منایا‘جشن آزادی کے موقع پر ریسکیو آفس کو خوبصورت برقی قمقموں سے منور کیا گیا، سینٹرل اسٹیشن ریسکیو 1122 آفس قصور میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ریسکیو افسران ریسکیو اہلکاروں اورسول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ریسکیو 1122 کے چاق و چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی‘ ملکی سلامتی اور ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔جشن آزادی کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا جبکہ ریسکیورز کے ایک دستے نے آپریشنل ایمرجنسی آفیسر عدیل اسلم کی نگرانی میں ضلعی کونسل ہال قصور میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں ریسکیو اہلکاروں سمیت مرد اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔یہاں پر بھی ریسکیو کے چاق و چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی اور وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کیلئے دعائیں کی گئیں۔\378

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں