ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کے زیر صدارت تحصیل پتوکی میں سپیشل پولیو مہم کے حوالے سے جائزہ اجلاس

تحصیل پتوکی میں سپیشل پولیو مہم 25مارچ سے شروع ہو گی ‘2لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائینگے ‘ڈپٹی کمشنر

جمعہ 22 مارچ 2024 16:16

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کے زیر صدارت تحصیل پتوکی میں سپیشل پولیو مہم کے حوالے سے جائزہ اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر قصور رضوان الحق پوری ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر محمد طلحہ خان شیروانی ، ڈی ایچ او پروینٹو سروسز ڈاکٹر فاروق احمد ، ڈی ایچ او میڈیکل سروسز ڈاکٹر حفیظ الرحمن ،پروگرام ڈائریکٹر ڈاکٹر امتیاز احمد اولکھ،ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ، فوکل پرسن محمد رمضان شاہد ‘ڈپٹی ڈی ایچ او سمیت تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ صرف تحصیل پتوکی میں سپیشل پولیو مہم 25تا 29مارچ تک منعقد ہو رہی ہے جس کیلئے مربوط لائحہ عمل تشکیل دیدیا گیا ہے تا کہ کوئی بھی بچہ پولیو قطرے پینے سے محروم نہ رہ سکے اور اس سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

سپیشل مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر2لاکھ 3ہزار 143بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے۔

مہم کی کامیابی کیلئی748موبائل ٹیمیں ، 37فیکسڈ ٹیمیں ،18ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں تا ہم 34یوسی ایم اوز اور162ایریا انچارجز تعینات کئے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی نے محکمہ ہیلتھ کے افسران کو ہدایت کی کہ تحصیل پتوکی میں سپیشل پولیو مہم کی کامیابی کیلئے تمام تر اقدامات کو بروئے کار لائیں ۔متعلقہ افسران پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور تمام علاقوں میں ٹیمز کی پہنچ کو ممکن بنائیں اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی سستی کو برداشت نہیں کیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں