قصور وگردونواح میں ڈکیتی ،چوری ،راہزنی کی مختلف وارداتیں

نامعلوم ڈاکوئوں نے بزور اسلحہ شہریوں کو لاکھوں روپے کیش ، موٹرسائیکل ، موبائل فونز ودیگر سامان سے محروم کردیا

ہفتہ 23 مارچ 2024 20:10

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2024ء) قصور اور اس کے گردونواح میں ڈکیتی ،چوری اور راہزنی کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ڈاکوئوں نے بزور اسلحہ شہریوں کو لاکھوں روپے کیش رقم ،125موٹر سائیکل ،پمپ ایکشن بارہ بور ،چاول،موبائل فون ،طلائی زیورات و دیگر سامان سے محروم کردیا ۔ تھانہ الہ آباد میں عمر فاروق نے اطلاع دی ہے کہ واپڈ آفس گہلن کے قریب دوکس نے اسلحہ کے زور پر 2.25لاکھ روپے کیش رقم و دیگر سامان چھین لیا ہے ۔

تھانہ سٹی چونیاں میں شبیر نے اطلاع دی ہے کہ تین کس نامعلوم گن پوائینٹ پر کیش رقم ،دو عدد چاندی کی انگوٹھیاں ،موبائل فون و دیگر سامان لوٹ کر لے گئے ہیں ۔عبدالمجید نے پویس تھانہ تھہ شیخم میں اطلاع دی ہے کہ ٹوڈے پور میرے گھر سے نامعلوم چور چار عدد توڑے چاول کے لے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

افتخار احمد نے پویس تھانہ صدر پھولنگر میں اطلاع دی ہے کہ دینا ناتھ قبرستان کے قریب دوکس نے گن پوائینٹ پر 60ہزار روپے کیش رقم و دیگر سامان لوٹ لیا ہے ۔

تھانہ مصطفی آباد میں حفیظ احمد نے اطلاع دی ہے کہ پل نہر کے قریب تین کس نے اسلحہ کی نوک پر کیش رقم اور 125موٹر سائیکل چھین لی ہے ۔حمزہ سعید نے پولیس تھانہ صدر میں اطلاع دی ہے کہ کھیم کرن رنگ پور اڈا کے قریب تین کس نے 45ہزار روپے کیش رقم ،دو موبائل فون و دیگر سامان لوٹ لیا ہے ۔تھانہ بی ڈویژن قصور میں صفدر نے اطلاع دی ہے کہ بائی پاس کے قریب دوکس نے گن پوائینٹ پر واٹر پمپ ،پمپ ایکشن 12 بور گن چھین کر فرار ہوگئے ہیں ۔مقامی پولیس الگ الگ مقدمات درج کرکے مصروف کاروائی ہے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں