خیرپور٬ ہزاروں ایکڑ پر زیرکاشت کپاس کی فصل تباہ

پیر 24 اکتوبر 2016 14:18

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2016ء)خیرپو رکی تحصیل نارا میں کپاس کی فصل کو خطرناک بیماری لگ گئی جس سے ہزاروں ایکڑ پر کاشت کی گئی کپاس کی فصل تباہ ہو گئی ۔آبادگار و ں کا کہنا ہے کہ جعلی زرعی ادویات اور غیر معیاری بیج کے استعمال سے نقصان ہوا ہے ۔خطرناک بیماری لگنے سے جن علاقوں میں کپاس کی فصل کو نقصان پہنچا ہے ا ن میں سکندر آباد٬سائدو ٬نارا گیٹ٬تجل ٬گوٹھ مبارک بھنبھرو٬گوٹھ جانب بھنبھرو٬گوٹھ میر حسن بھنبھرو٬گمبل شاہ ٬پھارہیاڑواور دیگر علاقے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

کپاس کے آبادگاروں یار محمد مری٬غلام نبی مری٬معشوق علی بھنبھرو٬علی احمد بھنبھرو٬حسین ڈنو بھنبھرو اور دیگر نے نارا سے خیرپو رپہنچ کر صحافیوں کو بتایا کہ خیرپور ضلع کے بیشتر شہر و دیہات میں جعلی زرعی ادویات اور غیر معیاری بیج فروخت ہو ر ہے ہیں جس کے استعمال سے کپاس کی فصل تباہ ہو ئی ہے۔انہوں نے کہاکہ جعلی زرعی ادویات اور غیر معیاری بیج کی فروخت کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کئے جائیں اور جعلی زرعی دواوں کی فیکٹریاں بند کی جائیں اور غیر معیاری بیج کی دکانیں چلانے والوں کو گرفتار کر کے مثالی سزائیں دی جائیں۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں