خیرپور، صندوق سے ملنے والی 3 بچوں کی لاشوں کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی

ہفتہ 30 مارچ 2024 15:35

خیر پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2024ء) خیرپور میں صندوق سے 3 کمسن بچوں کی لاشیں ملنے کے واقعے کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی۔ہسپتال ذرائع کے مطابق ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ایک بچے پر تشدد کے نشانات ظاہر ہوئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بچوں کے ساتھ زیادتی ظاہر نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پولیس نے کہا کہ واقعہ میں مزید ایک شخص کو حراست لیا گیا ہے جس کے بعد تعداد 3 ہو گئی ہے۔

گھر سے 3 بچوں کی لاشیں ملنے سے متعلق ایس ایس پی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تینوں بچے گزشتہ روز سے لاپتہ تھے، والدین نے صبح اطلاع دی۔ایس ایس پی نے کہا کہ گھر والوں نے آج صندوق کھولا تو بچوں کی لاشیں ملیں، ابتدائی تفتیش کے مطابق بچے کھیلتے ہوئے صندوق میں چھپے، صندوق کا ڈھکن بند ہونے سے تینوں بچے دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں