خیرپور میں صندوق سے بچوں کی لاشیں ملنے کے کیس میں مزید پیش رفت،3ملزمان گرفتار

تفتیش کیلئے مزیدسات افراد کو حراست میں بھی لیا گیاہے،بتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ایک بچے سے زیادتی کا خدشہ ظاہر کیا گیا،ایس ایس پی زبیر نذیر شیخ

Faisal Alvi فیصل علوی پیر 1 اپریل 2024 16:30

خیرپور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم اپریل2024 ء) خیرپور میں صندوق سے 3بچوں کی لاشیں ملنے کے کیس میں مزید پیش رفت سامنے آئی ہے جس کے مطابق 3ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ،ایس ایس پی زبیر نذیر شیخ کے مطابق مقدمے میں نامزد تین ملزمان کو گرفتار کیاگیا ہے جبکہ تفتیش کیلئے مزیدسات افراد کو حراست میں بھی لیا گیاہے۔ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ایک بچے سے زیادتی کا خدشہ ظاہر کیا گیا، پوسٹ مارٹ رپورٹ ملنے پر تصدیق ہو سکے گی۔

خیرپور میں گھر میں صند وق سے بچوں کی لاشیں ملنے کا مقدمہ خاتون سمیت چار افراد کے خلاف درج ہے۔یاد رہے کہ خیرپور میں صندوق سے 3کم سن بچوں کی لاشیں ملنے کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ جاری کر د ی گئی تھی۔رپورٹ میں بتایاگیاتھا کہ تینوں بچوں کی موت صندق میں دم گھٹنے سے ہوئی اور بچوں کے منہ سے خون بھی نکلا ہوا تھا۔

(جاری ہے)

ایک بچے کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے تھے۔

ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بچوں کے ساتھ زیادتی کا شبہ ظاہر نہیں کیا گیا تھا۔پولیس کاکہنا تھا کہ اس واقعے کی مختلف پہلووٴں سے تحقیقات جاری ہیں اور تین زیر حراست افراد سے تفتیش کی جارہی ہیں۔قبل ازیں خیرپور میں افسوسناک واقعہ بی سیکشن تھانے کی حدود وڈا سمنگ میں لاپتہ ہونے والے 3 بچوں کی لاشیں گھر میں موجود صندوق سے ملی تھیں۔ پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی اور تفتیش بھی شروع کردی گئی تھی۔

اس حوالے سے ایس ایس پی خیرپور نے کہا تھا کہ گوٹھ وڈاسمنگ میں گھر سے ملنے والی لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرایا جائیگا۔ایس ایس پی نے گفتگو میں بتایا تھا کہ تینوں بچے گزشتہ روز سے لاپتہ تھے، والدین نے آج صبح اطلاع دی اور جب گھر والوں نے آج صندوق کھولا تو بچوں کی لاشیں ملیں تھیں۔ایس ایس پی خیرپور نے مزید بتایاتھاکہ ابتدائی تفتیش کے مطابق بچے کھیلتے ہوئے صندوق میں چھپے تھے اور صندوق کا ڈھکن بند ہونے سے تینوں بچے دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں