خیر پور، زمیں کے عالمی دن کے حوالے سےگورنمنٹ پرائمری سکول میں تقریب

بدھ 24 اپریل 2024 19:24

خیر پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) گورنمنٹ پرائمری سکول پولیس لائن خیر پور میں زمیں کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر میرمرید ٹالپور، ایجوکیشن آفیسر اللہ بچایو خاصخیلی، پرنسپل ابراہیم جمالی سمیت دیگر نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سبزہ زار میں پودے بھی لگائے گئے جبکہ سکول کے طلبہ میں ماحول کو محفوظ بنانے کے حوالے سے کپڑے کے تھیلے بھی تقسیم کیے گئے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ عالمی سطح پر ماحول پر ہونے والے موسمیاتی اثرات سے محفوظ رہنے، گرد آلود فضا کو ساف ستھرا بنانے کے لیے ادارے کی جانب سے اقدامات کو عملی جامہ پہنایا جارہا ہے جس میں سماجی سطح پر ہر فرد کا اہم کردار ہمارے لیے انتہائی ضروری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں