خیرپور: نوجوان کے قتل کا ڈراپ سین، باپ قاتل نکلا، پولیس

اتوار 28 اپریل 2024 22:25

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) خیرپور میں چند روز قبل قتل ہونے والے نوجوان کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا۔تھانہ سوارہ پولیس کی تفتیش میں یہ انکشاف ہوا کہ بیٹے کا قاتل سگا باپ نکلا، ملزم کے اعتراف کے بعد آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اس نے گھریلو ناچاقی پر اپنے بیٹے کو قتل کیا۔ملزم نے 6 اپریل کو کلہاڑیوں کے وار کرکے بیٹے کو قتل کیا تھا۔ قتل کا مقدمہ ملزم نے اپنی ہی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کروایا تھا۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں