خیرپور میرس کے نواحی علاقے کے مکینوں کا پولیس اور بھائیوں کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف احتجاج

ہفتہ 20 اپریل 2024 22:35

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) خیرپور میرس کے نواحی علاقے کے مکین حافظ کلیم اللہ شیخ نے اپنی اہلیہ مسمات ساجدہ پروین کے ہمراہ پولیس اور بھائیوں کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ اسکے والد مرحوم نے اسے اپنی تین عدد دکانیں وارثت میں دی تھی جس کے بعد اسکا بھائی اسد اللہ اسکا جانی دشمن بن گیا اور اپنے پولیس اہلکار دوست علی میمن کے ہمراہ مختلف ہتھکنڈوں سے ہمیں حراساں کررہا ہے گذشتہ روز مجھے نامعلوم خاتون کا فون آیا کہ گیس کا چولہا خراب ہوگیا ہے اسے ٹھیک کر دیں میں جسے ہی اس گھر کے دروازے پر پہنچا تو نامعلوم افراد اور پولیس اہلکار علی میمن نے مجھ پر تشدد شروع کردیا اور میری جیب میں موجود رقم 62ہزار نکال لی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیکر چھوڑا گیا واقعہ کی اطلاع متعلقہ تھانے کو دی مگر کچھ نہیں ہوا اس سے قبل بھی میرا بھائی اسد اللہ اور اسکا دوست پولیس اہلکار علی میمن ہمارے خلاف زیادتی کر چکے ہیں انصاف کیلئے ہر جگہ گئے مگر ہمیں نا تو انصاف مل سکا ہے اور ناہی تحفظ فراہم کیا جارہا ہے متاثرہ شخص نے بالا حکام سے نوٹس لیکر ملوث افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لاکر انصاف و تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں