خیرپور پولیس کا منشیات فروش ملزمان کے خلاف کریک ڈائون جاری، مزید 14 ملزمان گرفتار

منگل 9 اپریل 2024 21:25

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2024ء) ایس ایس پی خیرپور زبیر نظیر احمد شیخ کی سخت ہدایت پر خیرپور پولیس کا منشیات فروش ملزمان کے خلاف کریک ڈائون جاری، مزید 14 ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمد، مقدمات درج۔ پولیس کے مطابق ایس ایس پی خیرپور زبیر نظیر احمد شیخ کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن، شھید مرتضی میرانی، کھوڑا، ٹنڈو مستی، گمبٹ، صوبھودیرو، احمدپور، فیض گنج، بوزدار وڈا، میرواہ اور کوٹ لالو پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرکہ 14 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان میں نوید علی چانڈیو، ولی محمد بھنگر، سجاد علی شاہ، کریم ڈنو خواجہ، منصور مانڈن، راج کمار، دنگائو مہر، شام کمار، نیاز حسین جتوئی، سجاد علی چانڈیو، نیاز حسین خاصخیلی، رابیل اوڈ، زوار حسین سومرو اور ظہیر ماچھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 7130 گرام چرس، 800 گرام بھنگ، 46 بوتلیں شراب کے، 34 لیٹر کچا شراب، 212 نشہ آور سپاریاں اور 02 کاریں برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدامات درج کر لیے گئے تھے۔ادہر ایس ایس پی خیرپور نے ضلع کے تمام تھانے داروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ منشیات فروش ملزمان کے خلاف مزید سخت کریک ڈان کریں کے خیرپور کو منشیات سے پاک امن کا گہوارہ بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں