خیرپور میں 3بچوں کی لاشیں ملنے کا مقدمہ درج، خاتون سمیت 4قریبی رشتے دارنامزد

اتوار 31 مارچ 2024 15:20

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2024ء) خیرپور میں گھر کے صندوق سے 3 بچوں کی لاشیں ملنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔بچوں کے قتل کے مقدمے میں خاتون سمیت 4 قریبی رشتے داروں کو نامزد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایف آئی آر کے مطابق والدین نے کہاکہ 3 بچوں کو دشمنی میں قتل کیا گیا۔بچوں کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ایک بچے پر تشدد کے نشان ہیں۔ بچوں کے منہ سے خون دم گھٹنے کے باعث نکلا۔حتمی رپورٹ آنے پر مزید انکوائری اور کارروائی آگے بڑھ سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں