شاہ عبداللطیف یونیورسٹی :داخلہ فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ 24 دسمبرمقرر

جمعہ 20 دسمبر 2019 17:44

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 دسمبر2019ء)شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے ڈائریکٹر ایڈمیشن نظیر احمد منگنیجو کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے مین کیمپس میں تعلیمی سال 2020 کیلئے بیچلر پروگرام میں داخلہ حاصل کرنے والے امیدواروں کی چوتھی میرٹ لسٹ کا اعلان کیا جا چکا ہے۔

(جاری ہے)

داخلہ فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ 24 دسمبر 2019 مقرر کی گئی ہے۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں