شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور:مختلف شعبہ جات کے امتحانات 15جنوری سے شروع ہوں گے

منگل 7 جنوری 2020 17:03

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2020ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورکے ناظم ِ امتحانات غلام شبیر پھلپوٹو کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یونیورسٹی کے تمام ملحقہ ڈگری کالجوں میں بی اے، بی ایس سی، بی ایس سی (ہوم اکنامکس)، بی کام پاس سال اول اور دوئم اور ایم اے (پریویس اور فائنل) کے سالانہ امتحانات 2019 بروز بدھ بتاریخ 15 جنوری 2020 سے شروع ہوں گے۔

(جاری ہے)

اہل امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ٹائم ٹیبل کے مطابق امتحانات میں شریک ہوں۔ امتحانات کا ٹائم ٹیبل تمام متعلقہ ڈگری کالجوں میں بھیجا جا چکا ہے۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں