شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیرپور کی تمام فیکلٹیوں کے ڈین کا جائزہ اجلاس

جمعرات 6 اگست 2020 23:03

سکھر۔6 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2020ء) خیرپور کے وائس چانسلر سیکرٹریٹ میں یونیورسٹی کی تمام فیکلٹیوں کے ڈینز کا جائزہ اجلاس یونیورسٹی کی وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر ڈاکٹر پروین شاہ نے کہا کہ یہ تمام ڈین صاحبان کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی اپنی فیکلٹیوں میں ہائیر ایجوکیشن کے فروغ میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں اور فیکلٹیوں کے زیرِ انتظام اداروں اور شعبہ جات کے سربراہان سے بھرپور روابط قائم رکھیں تاکہ یونیورسٹی ترقی کرسکے۔

اس موقع پر طویل گفت و شنید کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ بقایا آن لائن کورسز 15 اگست تک خصوصی کلاسوں کے ذریعے مکمل کیئے جائیں گے، جبکہ تمام فیکلٹیوں کے آن لائن امتحانات 20 اگست سے شروع ہوں گے۔

(جاری ہے)

فیکلٹیوں کے ڈین صاحبان اپنے اداروں اور شعبہ کے سربراہان سے باقائدگی سے میٹنگ کریں گے تاکہ امتحانات خوش اسلوبی سے لیئے جاسکیں۔ اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر ممتاز حسین مہر ڈین فیکلٹی آف فزیکل سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر امداد حسین سہتو ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر غلام مصطفیٰ مشوری ڈین فیکلٹی آف آرٹس اور لینگویجز، پروفیسر ڈاکٹر ممتاز علی جونیجو ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر غلام عباس شر ڈین فیکلٹی آف نیچرل سائنسز، ایڈوکیٹ منظور حسین لاڑک ڈین فیکلٹی آف لا، ڈائریکٹر میڈیا اور پبلک ریلیشنز، مرید حسین ابوپوٹو ایڈیشنل کنٹرولر امتحانات(سیمیسٹر)، سید منیر شاہ راشدی آئی ٹی منیجر نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں