شاہ عبدالطیف یونیورسٹی نے 1100 میں سے 3824 مارکس دیکر طالب علم کو پاس کرادیا

ہفتہ 10 دسمبر 2022 22:59

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2022ء)شاہ عبدالطیف یونیورسٹی نے 1100 میں سے 3824 مارکس دیکر طالب علم کو پاس کرادیا اور انتظامیہ نے اپنے اسٹیمپ لگی ہوئی مارک شیٹ جاری کی۔تفصیلات کے مطابق شاہ عبدالطیف یونیورسٹی کا ایک کارنامہ سامنے آیا ، انتظامیہ نے ایک طالب علم کو 1100 میں سے 3824 مارکس دیکر کو پاس کردیا۔یونیورسٹی نے شعیب احمد نامی لڑکے کی 2021 کی مارک شیٹ جاری کردی ۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے اپنے اسٹیمپ لگی ہوئی مارک شیٹ جاری کی۔مارک شیٹ میں ٹوٹل مارکس 1100ہیں جبکہ یونیورسٹی نے 3 ہزار سے زائد مارکس دے دئیے۔یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں شاہ لطیف یونیورسٹی کے تحت بی ایس سی، بی اے اور بی کام کے امتحانات کے لیے جاری کردہ سلپ میں جامعہ انتظامیہ کی سنگین غلطی سامنے آئی تھی۔

(جاری ہے)

شاہ لطیف یونیورسٹی کی جانب گریجویٹ ڈگری پروگرامز کے امتحانات کے لیے طلبہ وطالبات کو جاری کردہ امتحانی سلپس میں لڑکیوں کے ایڈمٹ کارڈ میں لڑکوں اور لڑکوں کے ایڈمٹ کارڈ میں لڑکیوں کی تصویریں لگا دی گئی تھیں۔

صرف یہی نہیں بلکہ کئی میل طلبہ کے ایڈمٹ کارڈ میں جنس کے خانے میں فیمیل درج ہے۔یونیورسٹی انتظامیہ کی اس سنگین غلطی کے خلاف گورنمنٹ ڈگری کالج نوڈیرو کی طالبات نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں