خیرپور، انوائر منٹل پروٹیکشن ایجنسی سکھر نے ایک من سے زائد شاپنگ بیگز قبضے میں لے لئے

پیر 7 اکتوبر 2019 19:22

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2019ء) انوائر منٹل پروٹیکشن ایجنسی سکھر کے انسپکٹر نے خیرپور فروٹ مارکیٹ ۔پنجگلہ فاروق اعظم چوک اور دیگر بازاروں مارکیٹوں پر پولیتھ پلاسٹک شاپرز کے فروخت پر چھاپے مارے اور دکانوں سے 3 کٹوں میں رکھی ہوئی ایک من سے زائد شاپرز اپنے قبضے میں لے لیں ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق دکانوں پرشاپرز اشیا کی خرید و فروخت پرپابندی عائد کردی گئی ہیجب کہ ای پی اے کی تجویز کردہ اور مہر شدہ شاپرز کے استعمال و فروخت کی اجازت ہے۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں