خیرپور یونین آف جرنلسٹس کا اجلاس ،شاہد مہر شمسی کے بہنوئی کے انتقال پر اظہار تعزیت

ہفتہ 10 فروری 2018 16:40

ؐخیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2018ء)خیرپور یونین آف جرنلسٹس کا تعزیتی اجلاس صدر سیدکبر عباس زیدی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں پی ایف یوجے فیڈرل ایگزیکٹیو کونسل رکن صوفی محمد اسحاق سومرو۔شجاعت احمد صدیقی۔محمد بخش جویو۔جان محمد مغل۔مقبول احمد شیخ۔محمد شفیق بلوچ۔ارشد شیخ ۔آغا شیر عالم۔

(جاری ہے)

فیصل عمران شیخ ۔عبدالحمید خان ڈپٹی ۔مختار احمد جمیل سمیت دیگر نے شرکت کی اجلاس میں سکھر کے مقامی اخبار کے ایڈیٹر شاہد مہر شمسی کے بہنوئی کے انتقال پر تعزیت اوردکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت بلند درجات کے لئے دعا کرتے ہوئے کہاکہ کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں