جی ڈی اے عوامی طاقت سے ابھرے گا، عوام اپنے مسائل کے حل کے لئے جی ڈی اے کے امیدواروں کوکامیاب بنائیں گے ، سردار رحیم

پیر 19 فروری 2018 16:50

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء)گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکرٹری سردار رحیم نے کہاہے کہ جی ڈی اے عوامی طاقت سے ابھرے گا اور سندھ کے پسماندہ مسائل کا شکار عوام اپنے مسائل کے حل کے لئے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے امیدواروں کوعام انتخابات میں کامیاب بنائیں گے کیوں کہ ان کو درپیش مسائل حل کرنا ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

ملت سندھ پیپلز پارٹی کی حکومت کے قول و فعل سے تنگ آکرمتبادل قیادت کی جانب راغب ہورہے ہیں۔خیرپور کے رہنماء ڈاکٹر پیارو خان۔اسحاق سومرو۔الیاس قادری سمیت دیگر کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکرٹری سردار رحیم نے کہاکہ گزشتہ مورو میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے جلسے نے سندھ کی سیاسی تاریخ بدل کر رکھ دی ہے۔انہوںنے کہاکہ فنکشنل لیگ اور اس کے اتحادیوں نے ہمیشہ شرافت دیانت امانت قومی ملکی تعمیر وترقی خوشحالی کی سیاست کو اولیت دی ہے جب کہ پیپلز پارٹی نے لٹو پھٹو کی سیاست کو اپنایا ہوا ہے۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں