اسکائوٹس دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت سے سرشار ہوتے ہیں، محمد دین ابرار

پیر 19 فروری 2018 16:50

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء)خیرپور الغوثیہ اسکائوٹس اوپن گروپ رجسٹرڈ قومی روور موٹ کے تربتی کیمپ میں بھرپور شرکت کرکے اپنے اسکائوٹس کو بہتر تربیت دلوانے اور اسکائوٹس کے ٹیلنٹ کو نمایاں کرے گی یہ بات سینئر اسکائوٹ لیڈر محمد دین ابرار نے اپنے یونٹ کے اسکائوٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اسکائوٹس دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت سے سرشار ہوتے ہیں۔

اسکائوٹس ناگہانی آفات ہویا امن کے دوران کسی لاوارث میت کے کفن دفن سمیت دیگر فلاحی خدمات انجام دیتے ہیں افسو س کہ اسکائوٹس کی حکومتی سرپرستی حاصل نہ ہونے کی وجہ سے اسکائوٹس اپنی مدد آپ کے تحت اپنے وسائل کے مطابق فرائض انجام دیتے آرہے ہیں۔حکومت کو چاہئیے کہ وہ اسکائوٹس کو شہری دفاع سمیت دیگر جنگی حالات کے موقع پر حفاظتی تربیت دینے کے لئے موثر اقدام کرے۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں