خیرپور،مختلف مقامات پر روڈ حادثات اور واقعات میں دو افراد جاں بحق ،ْ معصوم بچی اورخاتون سمیت دس افراد زخمی

پیر 26 فروری 2018 16:10

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2018ء) خیرپورکے مختلف مقامات پر روڈ حادثات اور واقعات میں دو افراد جاں بحق جبکہ معصوم بچی اورخاتون سمیت دس افرادزخمی ہوگئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابقخیرپور کے نواحی گائوں سلیمان چنہ کے قریب تیز رفتار کار ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکانے کے نتیجے میں امیر علی چنہ موقع پرزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جب کہ گلشیرچنہ،الہیٰ بخش،پرویز،الطاف اور محمد سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے جنہیں لاڑکانہ ہسپتال منتقل کیا گیا اور متوفی امیر علی راجپر کی نعش پولیس نے قانونی کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی تھی۔

ادہر ببرلوء تھانہ کی حدود کرم آبادکے قریب قومی شاہراہ پرتیز رفتار ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار 32 سالہ صوفن کاندھڑو موقع پر چل بسیجب کہ متوفی کے بھابھی لیلہ اور معصوم بچی فائزہ شدید زخمی ہوگئی جنہیں سول ہسپتال منتقل کیا گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ متوفی سکھر سے اپنی بھابھی کے ہمراہ ادویات لے کر خیرپور کی طرف آرہے تھے کہ حادثہ رونما ہوا پولیس نے ٹرالر اور موٹر سائیکل اپنے قبضے میں لے لی تھی جب کہ ٹرالر ڈارئیور جائے حادثہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

جب کہ کنب تھانہ کی حدود گائوں دین محمد شر میںدو گروپوںکے مابین زمینی معاملے پر جھگڑا تصادم کے باعث کلہاڑیوں لاٹھیوں ڈنڈوں کے آزادانہ استعمال سے میر خان۔کوڑو۔مصری خان شدید زخمی ہوگئے جنہیں کوٹ ڈیجی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم واقعے کا مقدمہ درج نہیں ہو ا تھا ۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں