خانیوال، ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او نے پولیس لائن میں نماز عیدالفطر ادا کی

اتوار 24 مئی 2020 14:45

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2020ء) ڈپٹی کمشنرآغاظہیرعباس شیرازی اور ڈی پی او محمد علی وسیم نے نماز عیدالفطرپولیس افسران وملازمین کے ہمراہ پولیس لائن میں ادا کی۔ بعد نماز ملکی سلامتی‘ استحکام و ترقی اور موزی مرض کرونا وائرس کے خاتمہ کے لیے خصوصی دعاکی۔ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے نماز عید ادا کی گئی۔

(جاری ہے)

ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر نے پولیس افسران وملازمین کو عیدکی مبارکباد پیش کی۔ ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی کو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے یادگار شہداء پولیس پر پھولو ں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں افسران وملازمین کے لیے کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے پولیس ملازمین کیساتھ کھانا بھی کھایا اور کہا کہ عید کے موقع پر ہمیں اپنے اردگرد غریب اور مستحق بہن بھائیوں کو یاد رکھنا چاہئے۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں