اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں آمنہ احسان ،جاں بحق ہونے والی کمسن بچی کے گھر پہنچ گئی۔

Sarwar Nazir محمد سرور نذیر منگل 21 ستمبر 2021 17:22

اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں آمنہ احسان ،جاں بحق ہونے والی کمسن بچی کے گھر پہنچ گئی۔
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 ستمبر2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں آمنہ احسان تارڑ  نے خونخوار کتوں کے حملے سے جاں بحق ہونے والی تین سالہ کمسن نشاء اشرف کے گھر چک نمبر 108/10R پہنچ کر  بچی کی والدہ ماجدہ سے اظہار افسوس کیا انھوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہم غم زدہ خاندان کے ساتھ ہیں انہوں نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ آپ کو ہر ممکن  انصاف ملے گا۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں