خوشحال پاکستان کیلئے کامیاب جوان پروگرام سنگ میل ثابت ہوگا ،شیخ احتشام لطیف

نوجوانوںکو روزگار کی فراہمی کیلے نئے مواقع پیداہونگے معاشی بحرا ن اورغربت کا خاتمہ ہوگا،رہنما تحریک انصاف

اتوار 20 اکتوبر 2019 17:20

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2019ء) خوشحال پاکستان کیلئے کامیاب جوان پروگرام سنگ میل ثابت ہوگا ۔نوجوانوںکو روزگار کی فراہمی کیلے نئے مواقع پیداہونگے معاشی بحرا ن اورغربت کا خاتمہ ہوگا۔ان خیالات کااظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنماشیخ احتشام لطیف نے یوتھ ونگ کے کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کارکن آئندہ بلدیاتی انتخابات کی مکمل تیاری کریں نیابلدیاتی نظام حقیقی تبدیلی لائے گا مقامی مسائل مقامی سطح پر حل ہونگے عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار نوجوانوں کو آگے لائیں گے۔انہوںنے کہاکہ کارکن حوصلے بلند رکھیں ملک وقوم کامستقبل روشن ہے حکومت کی پالیسیوں کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں آگے مزیدبہتر ی آئے گی۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں