بھارت کی ایل او سی پرصورتحال پورے خطے کو جنگ میں دھکیلنے کے مترادف ،عالمی برادری کو اس کانوٹس لیناچاہیے،تحریک انصاف رہنما مہتاب یوسف

جمعرات 4 جون 2020 15:36

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماچوہدری مہتاب یوسف ایڈووکیٹ نے کہاکہ بھارت کی طر ف سے ایل او سی پرصورتحال پورے خطے کو جنگ میں دھکیلنے کے مترادف ہے عالمی برادری کو اس کانوٹس لیناچاہیے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ مودی سرکار اپنی ناکامی اورنااہلیوں سے اپنے عوا م کی توجہ ہٹانے کے لیے پاک سرحدوں کی مسلسل خلاف ورزی رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ بھارت کی طر ف سے کسی بھی جارحیت کامنہ توڑ جواب دینے کے لیے 22کروڑ عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں کسی قربانی سے گریز نہیں کیاجائے گا۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں