جہانیاں،حادثات کیمختلف واقعات میں ایک جاں بحق،کئی زخمی

نہر سے انسانی ڈھانچہ اور درخت سے لٹکتی نعش برآمد،فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے

جمعرات 22 اکتوبر 2020 20:11

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) مختلف واقعات میں حادثہ سے ایک جاں بحق،درخت سے لٹکتی نعش برآمد، نہر سے انسانی ڈھانچہ برآمد ،فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے۔تفصیل کے مطابق جہانیاں کے نواحی علاقہ پل114دس آر کے قریب نہر لوئر باری دوآب سے انسانی ڈھانچہ برآمد ہوا ہے ،پولیس تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد نے ٹی ایچ کیو ہسپتال جہانیاں منتقل کر دیا ہے نعش قابل شناخت نہ ہونے پر اسے لاوارث قرار دے کر سپردخاک کر دیا گیا ہے ۔

ایک دوسرے واقعہ میں جہانیاں کے نواحی علاقہ چک103دس آر میں درخت سے لٹکتی نعش برآمد ہوئی ہے جسے پولیس نے پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے ذرائع کے مطابق محمد حسین سکنہ مظفرگڑھ کی بیوی مسما ةکلثوم بی بی کئی ماہ سے شوہر سے ناراض ہوکر اپنے والدین کے پاس جہانیاں کے نواحی گاؤں 103 دس آر میں قیام پذیر تھی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اس کا خاوند محمد حسین اسے منانے کے لیے آیاکہ شام کو اس کی لاش قریبی کھیتوں میں درخت سے لٹکتی پائی گئی پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی اصل حقائق کے لیے رات گئے فرانزک ٹیم منگوائی گئی تمام صورتحال پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آئے گی ایک اور واقعہ میں جہانیاں کے نواحی علاقہ بستی نیلوٹ کے چوک میں کار کی ٹکر سے محمد یار وٹو سکنہ چک100دس آر جاں بحق ہو گیا ۔

جہانیاں کے نواحی علاقہ چک175دس آر بنگلہ شریں والا میںسکیورٹی گارڈ سے اچانک گن چل گئی جس سے وہ خود ہی گولی لگنے سے زخمی ہو گیا ریسکیو1122نے زخمی گارڈ محمد شاہ زیب سکنہ چک105دس آر کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔بنگلہ نہر جہانیاں محکمہ انہار کے ریٹائرڈ اہلکار فیض محمد نے پولیس تھانہ جہانیاں کو بتایا کہ اس کا بیٹامحمد شفیق جو کہ پراپرٹی کا کاروبار کرتا ہے گزشتہ روز اسے ملزمان نے نواحی علاقہ دس موڑ کے قریب اسے فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا پولیس تھانہ جہانیاں نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں