خانیوال،درجنوں سنگین وارداتوں میں ملوث 08ڈکیت گینگ کے قبضہ سے مال مسروقہ، جدید ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمد

بدھ 2 جون 2021 23:20

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2021ء) پولیس نے ڈی پی او محمدعلی وسیم کی زیر نگرانی ماہ مئی کے دوران کریمنلز کے خلاف بھرپور کاروائیاں کرتے ہوئے درجنوں سنگین وارداتوں میں ملوث 08ڈکیت گینگ کے قبضہ سے شہریوں سے لوٹا گیا لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ، جدید ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمد کی۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے کریمنلز کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر کریک ڈاون کا آغاز کررکھا ہے،ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث08 گروہوں کا قلع قمع کرکے انتہائی خطرناک 35 ملزمان کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے 01 کروڑ 67 لاکھ 25 ہزار مالیت کا مال مسروقہ، جدید ناجائز اسلحہ اور کثیر تعداد میں گولیاں و کارتوس برآمد کیے گئے، گینگز کی گرفتاری سے 33 سنگین مقدمات ٹریس ہوئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے شرح جرائم پرقابو پانے کے لیے اقدامات کرتے ہوئے اشتہاری مجرمان کی گرفتاری، ناجائز اسلحہ کی برآمدگی اور منشیات کے انسداد پر خصوصی توجہ مرتکز کی۔ جس کے نتیجہ میں 81 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا گیا جوکہ قتل،اقدام قتل، ڈکیتی، راہزنی،سرقہ ودیگر مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔جن میں ٹاپ ٹین اورٹاپ ٹونٹی بھی شامل ہیں۔ خانیوال پولیس نے ناجائز اسلحہ کے خلاف چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 66 مقدمات درج کرکے ملزمان کے قبضہ سے،02رائفلیں،07 بندوقیں، 53پسٹل، 02کاربین 01 ریوالور اورکثیر تعداد میں گولیاں وکارتوس برآمد کیے۔

اسی طرح منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران 89 مقدمات درج کرکے ملزمان کے قبضہ سے 61کلو چرس، 2.400 کلوگرام ہیرئن،2495 لیٹر شراب، اور،11 چالوبھٹی بھی برآمدکی گئی۔اسی طرح قمار بازوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں کی گئیں اور 44 جواریوں کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے داو پر لگی ہزاروں روپے کی رقم برآمد کی گئی جبکہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 26 مقدمات درج کیئے گے ہیں۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں