خانیوال پولیس کی کارروائی، شراب فروش گرفتار اورشراب برآمد

جمعہ 29 مارچ 2024 14:47

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) خانیوال پولیس نے کارروائی کرکےشراب فروش کوگرفتار کرلیا اورشراب برآمدکرلی ہے،تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال رانا عمر فاروق کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد چوہدری محمود احمد کی سربراہی میں تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کی طرف سے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، اسسٹنٹ سب انسپکٹر ملک فرخ امیر نے دوران گشت چک نمبر 133 دس آر موڑ کے قریب کھڑے مشکوک شخص افراہیم ولد بنیابین سکنہ چک نمبر 119 دس آر کو گرفتار کرکے قبضہ سے 10 لٹر شراب برآمد کرلی، پولیس تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کی طرف سے شراب فروش کے خلاف مقدمہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں