پاکستان سمیت دنیا بھر میں انگریزی زبان کا عالمی دن ’’ انگلش لینگوئج ڈے ‘‘ 23اپریل کو منایا جائے گا

پیر 15 اپریل 2024 23:00

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2024ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں انگریزی زبان کا عالمی دن ’’ انگلش لینگوئج ڈے ‘‘ 23اپریل کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد دنیا بھر کی عوام کو انگریزی زبان کی تاریخ ،ثقافت اور انگریزی تہذیب کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کی کاروائیوں میں استعمال ہونے والی 6زبانوں میں انگلش زبان کو امتیازی درجہ حاصل ہے اور اسے دنیا بھر میں رابطے کیلئے اہم ترین زبان کا درجہ حاصل ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق انگلش زبان کی تاریخ 1500سال پرانی ہے ایک محتاط اندازے کے مطابق دنیا بھر میں 75سے زائد ممالک کی 2ملین سے زائد آبادی باہم رابطے کیلئے انگریزی زبان استعمال کرتی ہے ۔انگریزی زبان کی افادیت سے روشناس کروانے کیلئے اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ’’ انگلش لینگوئج ڈے ’’ پہلی مرتبہ23اپریل2010ء کو منایا گیا تھا ۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں