گورنرپنجاب بلیغ الرحمن کی سائرہ افضل تارڑکی رہائش گاہ جاکروالد کے انتقال پرتعزیت ، فاتحہ خوانی

پیر 29 اپریل 2024 21:11

گورنرپنجاب بلیغ الرحمن کی سائرہ افضل تارڑکی رہائش گاہ جاکروالد کے انتقال پرتعزیت ، فاتحہ خوانی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن ممبر قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کی رہائش گاہ(کولو تارڑ) گئے جہاں انہوں نے ان کے والدسینئرسیاستدان افضل حسین تارڑ کی وفات پر اظہار تعزیت کی اور ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ افضل تارڑ مرحوم ایک بااصول اور منجھے ہوئے سیاستدان تھے۔مرحوم نے خلوص دل کے ساتھ ملک اور قوم کی خدمت کی۔گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک اور پارٹی کی لیے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں