پنجاب بھر میں 1291 ٹریفک حادثات میں 03 افراد جاں بحق، 1406زخمی ہوئے

پیر 29 اپریل 2024 21:11

پنجاب بھر میں 1291 ٹریفک حادثات میں 03 افراد جاں بحق، 1406زخمی ہوئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1291ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں636افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔770معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (75فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں737ڈرائیوز،59کم عمرڈرائیور، 510مسافراور162پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ271ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت307متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد95حادثات میں88متاثرین کے ساتھ دوسریملتان89حادثات میں 93متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1409متاثرین میں 1132مرد اور277خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 254افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور784افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ371زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں1121موٹرسائیکلز،80آٹورکشے،105کاریں ،26وین،7مسافر بسیں ،26ٹرک اور120دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں