سیکٹر کمانڈر موٹر وے ایم فائیو نے خانیوال پبلک سکول اینڈ یونیورسٹی کالج میں پودا لگاکر شجر کاری مہم کا آغاز کیا

اتوار 28 اپریل 2024 15:10

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) :سیکٹر کمانڈر موٹر وے ایم فائیو مقصود انجم اور ڈی ایس سی پی او سہیل افضل نے خانیوال پبلک سکول اینڈ یونیورسٹی کالج کے سبزاہ زار میں پودا لگایا ۔

(جاری ہے)

سیکٹر کمانڈر مقصود افضل نے اس موقع پر کہا کہ پودے لگا صدقہ جاریہ اور سنت رسول مقبول ہے ہر شخص کو قومی ذمہ داری سمجھتے ہوئے اپنے حصہ کا ایک پودا ضرور لگانا چاہیے کہ پرنسپل حافظ راشد رانا نے اس کہا کہ پودا لگانے سے زیادہ ضروری اس کی آبیاری ہے تاکہ وہ پروان چڑھ سکیں ۔ انہوں نے خصوصی دعا بھی کروائی اس موقع پرایڈمن آفیسر رانا کمال حیات، شیخ محمد یونس، قلزم بشیر احمد ،عدنان سعید،محمد سہیل،شجاعت شفاعت کمبوہ اور موٹر پولیس و کے پی ایس کے افسران بھی موجود تھے۔\378

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں