ڈپٹی کمشنر کا انٹر امتحانی و میٹرک پریکٹیکل سنٹرز کا دورہ،

پیر 29 اپریل 2024 20:39

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے انٹر امتحانی و میٹرک پریکٹیکل سنٹرز کا دورہ کیا، گرلز حسن ماڈل سکول میں امیدواروں کو فراہم سہولیات اور امتحانی مٹیریل کا جائزہ لیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری زاہد عالم نے امتحانی مراکز پر انتظامات پر بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ امتحانی مراکز کی حدود میں قیام امن کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔امیدواروں کو پارکنگ ،پانی اور سیکورٹی کی موثر سہولت فراہم کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں