خانیوال ، کبیر والا کے قریب تیز رفتار بس نے موٹرسائیکل سوار فیملی کو کچل دیا دو افراد موقع پر جاں بحق

جمعہ 19 اپریل 2024 23:10

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) خانیوال کےنواحی علاقہ 5 کسی کے قریب تیز رفتار نجی کمپنی کی تیز رفتار بس نے موٹرسائیکل سوار فیملی کو کچل دیا ۔دو افراد موقع پر جاں بحق دو بچے شدید زخمی ہو گئے ۔بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ۔

(جاری ہے)

حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 32 سالہ آسیہ بی بی اور 25 سالہ حسنین کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں 3 سالہ عائشہ اور 6 سالہ زینب شامل ہیں ۔ ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تحصیلِ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کبیروالا منتقل کر دیا۔ جہاں سے زخمیوں کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا جاں بحق ہونے والوں کی نعشیں پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کبیروالا منتقل کر دی گئی ہیں ۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں