سردار اخترجان مینگل بلوچ قوم کے لیڈر ،لاکھوں دلوں کی دھڑکن ،ہر دلعزیز شخصیت ہے ،شیخ رشید قیامت تک سردار اخترجان مینگل کے قد کے برابر نہیں آسکتے،حاجی غلام حسین بلوچ

جمعرات 2 جولائی 2020 17:38

خاران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2020ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما حاجی غلام حسین بلوچ نے وفاقی وزیر شیخ رشید کا سردار اخترجان مینگل اور مینگل قبائل کے بارے میں نازیبا الفاظ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید ایک مکار اور درباری چیز ہیں وہ ہمیشہ سے سیاسی فساد برپا کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا چاپلوس نمبر ون ہے سردار اخترجان مینگل کی سیاسی مقبولیت سے گھبراہ کر شیخ رشید کو اپنی گشتی ڈوبتی نظر آرہی ہے شیخ رشید اگر بہادر ہیں تو بلوچستان کے دورے کا اعلان کرے تاکہ لاکھوں بلوچ انڈوں اور ٹماٹروں سے استقبال کر سکیں حاجی غلام حسین بلوچ نے کہا کہ سردار اخترجان مینگل بلوچ قوم کے لیڈر ہیں اور لاکھوں افراد کے دلوں کی دھڑکن اور ہر دلعزیز شخصیت ہے جبکہ شیخ رشید قیامت تک سردار اخترجان مینگل کے قد کے برابر نہیں آسکتی انھوں نے کہا کہ شیخ رشید آستین کے سانپ ہے عمران خان کو شیخ رشید کی موجودگی میں کسی شیطان کی ضرورت نہیں وہ حکومتوں میں رہتے ہوئے حکومتوں کو بدنام کرنے والا مکار انسان ہے حاجی غلام حسین بلوچ نے کہا کہ شیخ رشید کا سرداراخترجان مینگل اور مینگل قبائل کے بارے میں الفاظ سے اہل بلوچستان کو شدید دکھ اور صوبے کے کونے کونے میں غصہ پایا جاتا ہے شیخ رشید بلوچ قوم کی تاریخ سے واقف نہیں بلوچ بلوچ قوم اپنے ہردلعزیز لیڈر سردار اخترجان مینگل کے بارے ایک بھی نازیبا لفظ برداشت کرنے کو تیار نہیں۔

متعلقہ عنوان :

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں