اگست یوم پاکستان کے سلسلہ میں دارالسلام ہائی سکول کھاریاں میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 14 اگست 2015 21:27

کھاریاں (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء )14اگست یوم پاکستان کے سلسلہ میں دارالسلام ہائی سکول کھاریاں میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر پرچم کشائی بھی کی گئی جبکہ تقریب میں سکول کے اساتذہ اور سٹوڈنٹ نے شرکت کی اپنے خطاب میں پرنسپل سکول ہذا ڈاکٹر ذکاء اﷲ صدیق نے کہا کہ زندہ دل قومیں اپنا آزادی کا دن شایان شان طریقے سے مناتی ہیں اور پاکستان قوم ایک زندہ دل دلیر اور غیرتمند قوم ہے ارض وطن کے دفاع اور بقاء کے لئے قوم کا ہرفرد سربکفن ہے ہم ارض پاک کو قائد اعظم کا پاکستان بنانے کی جدوجہد میں کوشاں ہیں آج کا دن ہمیں عہد کرنا ہو گا کہ وطن عزیز کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور قائداعظم کے پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کریں گے۔

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں