ضلعی انتظامیہ عوام کی جان و مال کے تحفظ سمیت صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیگی ،ڈپٹی کمشنر خا ران

بدھ 29 اپریل 2020 18:18

خاران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2020ء) ڈپٹی کمشنر خاران عبدالسلام اچکزئی نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ عوام کی جان و مال کی تحفظ سمیت عوام کی صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی کے لیئے ہر ممکن اقدامات آٹھائیگی تاکہ عوام کی صحت کی بہتر سہولیات میسر ہو ان خیالات کا اظہار دورہ شیخ زید ڈویژنل شیخ زید ہسپتال خاران کے دورے کے موقع پر ڈاکٹروں اورہسپتال کے مختلف شعبہ جات کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کی عبدالسلام اچکزئی نے کہا کہ ڈویژنل ہیڈکواٹر کے بنیادی درپیش مسائل کے حل کے لیئے ہر ممکن اقدامات آٹھائینگے تاکہ عوام کو انکی دہلیز پر صحت کی سہولیات کی فراہمی ممکن ہو ڈپٹی کمشنر خاران عبدالسلام اچکزئی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کروناوائرس جیسے خطرناک مرض کی تدارک کے لیئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے تاکہ عوام کو کروناوائرس سے بچایا جا سکے انھوں نے شیخ زید ڈویژنل ہیڈکواٹر ہسپتال خاران میں قائم آئیسولیشن وارڈ اور قرنطینہ سینٹر کا بھی دورہ کیا اور کروناوائرس سے بچاو کے طبعی آلات کا بھی معائنہ کی اس موقع پرایم ایس شیخ زید اسپتال ڈاکٹر محبوب علی ڈی ایچ او ڈاکٹر بشیر آحمد و ڈی ایس ایم ڈاکٹر مشاق آحمد نے مختلف طبعی امور پر ڈپٹی کمشنر عبدالسلام اچکزئی کو بریفنگ دی اور کوروناوائرس کے احتیاطی بچاو اختیار کرانے کے لیئے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کے مشکلات سے آگاہ کی اور کہا کہ ہمیں کروناوائرس سے بچاو کے لیئے ضروری طبعی آلات کی اشد ضرورت ہے جو تاحال ہمیں عدم دستیاب ہے جس پر ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے درپیش مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ وہ محکمہ صحت بلوچستان کے حکام بالا سے فوری رابطہ کرکے موجودہ حالات میں ہسپتال کے مسائل کو حل اور ڈاکٹرز کو ضروری سامان کی فراہمی کے لیئے کوشش کرینگے انھوں نے رخشان ڈویژن کے ڈویژنل ہیڈکواٹر میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کو ڈیوٹی کا پابند اور عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیئے ہدایات بھی دی تاکہ لوگ صحت کی سہولیات کی فراہمی سے مستفید ہو سکیں اس موقع پر ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر چاکر انور ڈاکٹر عزت اللہ بلوچ و دیگر بھی موجود تھے۔

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں