خاران، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خدارحیم میروانی کے زیر صدارت اہم اجلاس

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر خاران نے شرکا کو میگا ایونٹ کے متعلق بریفنگ دی

جمعہ 17 جون 2022 21:42

خاران(آن لائن) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خدارحیم میروانی کے زیر صدارت علاقائی نوجوانوں کی مشغولیت اور تفریح کے لیے میگا ایونٹ کی تیاریوں اور انتظامات کے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں ونگ کمانڈر خاران رائفل کرنل زاہد زرین خٹک ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید فاروق احمد شاہ ، اسسٹنٹ کمشنر امتیاز محفوظ بلوچ ، ڈی ایس پی فلک شیر ، ڈی ای او سردار نوروز خان مسکانزئی ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر حبیب کبدانی، سپرنٹینڈنٹ ڈی سی آفس حافظ سعید آحمد سپرنٹینڈنٹ ڈی سی آفس حاجی شوکت محمد حسنی سمیت تمام متعلقہ افراد موجود تھے ۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر خاران نے شرکا کو میگا ایونٹ کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع خاران کے نوجوانوں کی تفریح کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے میگا ایونٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

میگا ایونٹ میں کھیل ، ثقافتی ، ادبی ، میوزیکل شو اور خواتین کے لیے مینا بازار سمیت دیگر تفریحی مواقع فراہم کریں گے۔ڈپٹی کمشنر خاران نے کہا میگا ایونٹ سے پورے ضلع کے عوام لطف اندوز ہوں گے جبکہ نوجوان کھلاڑیوں کو اپنے ٹیلنٹ دکھانے کا موقع ملے گا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ ، فٹبال ، والی بال ، بیڈمنٹن، تیراندازی ، کبوتر بازی اور مختلف کھیل کھیلے جائیں گے جبکہ ادبی نشست، مشاعرہ اور خواتین کے لیے خصوصی طور پر مینا بازار کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا اور ایونٹ میں فول پروف سکیورٹی مہیا کیا جائے گا ۔اجلاس کے بعد ڈپٹی کمشنر خاران نے اجلاس کے شرکا کے ہمراہ شہید نواب اکبر خان بگٹی اسٹیڈیم کا وزٹ کیا اور جاری کام کا معائنہ کرتے ہوئے سپورٹس آفیسر کو ایونٹ کے متعلق سٹیڈیم میں انتظامات کے متعلق ہدایات بھی جاری کیے۔

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں