ضلعی انتظامیہ واشک نے مون سون بارشوں کےحوالے سے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہدایات جاری کردیں

منگل 16 اپریل 2024 20:20

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) ضلعی انتظامیہ واشک نے مون سون بارشوں کےحوالے سے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ 16اپریل سے تا 19اپریل تک غیر ضروری سفر سےاجتناب کریں ،ندی نالوں کے آس پاس رہائشی اپنے آپ کو محفوظ مقامات پر فوری منتقل کریں تاکہ خدا نخواستہ سیلابی صورتحال سے کسی کو نقصان کا سامنا نہ ہو ،بالخصوص ماشکیل براستہ یک مچ بوگ والے راستے کو ہرگز استعمال نہ کریں ۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے لیویز کنٹرول روم قائم کردیے ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں