تعلیمی اداروں کو جدید خطوط پر استوار کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے ، میر شعیب نوشیروانی

بدھ 17 اپریل 2024 15:58

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) رکن صوبائی اسمبلی میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو جدید خطوط پر استوار کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔

(جاری ہے)

بلوچستان یونیورسٹی سب کیمپس خاران کے ڈائریکٹر عقیل احمد بلوچ سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز خان بگٹی تعلیمی اداروں کی فعالیت اور نظام کی بہتری کے لیے زاتی دلچسپی لے رہے ہیں بلوچستان میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کے ساتھ ہی ہمارے طلباء وطالبات کے لیےبینظیر سکالرشپ جیسے پروگرام ان کے مخلصانہ کاوشوں کی عکاسی کرتے ہیں انشاللہ بہت بلوچستان یونیورسٹی سمیت خاران سب کیمپسز کو مشکل حالات سے نکالنے میں اقدامات کرینگے خاران کیمپس کے لیے خصوصی گرانٹ کا بھی بندوبست کرینگے تاکہ نامساعد مالی بحران کا مستقل حل نکالا جاسکے انہوں نے کہا کہ ڈیپوٹیشن پر جانے والے اساتذہ کو ہر صورت واپس لائیں گے۔

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں