صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا

پیر 29 اپریل 2024 23:31

صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نیترک بری افواج کے کمانڈر ،کمانڈرسیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا۔ پیر کو ایوان صدر میں پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر ، پاکستان میں ترکیہ کے سفیر سمیت دنیا کے مختلف ممالک کے سفارتکاروں ، تینوں مسلح افواج کے افسران نے تقریب میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

صدر مملکت آصف علی زرداری نے اعلیٰ ذہانت کے حامل افسر ، بہترین انتظامی خوبیوں ، بہادر اور پیشہ ورانہ طور پر قابل افسر ہونے پر نشان پاکستان (ملٹری) کا اعزاز عطا ء کیا۔ اعزاز حاصل کرنے کے بعد پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے ترکیہ بری افواج کے کمانڈر کو مبارکباد پیش کی۔ واضح رہے کہ جنرل سیلکوک بیراکتاروگلو نے 1993 میں آرمی وار کالج اور 1997 میں آرمڈ فورسز کالج سے گریجویشن کی۔ انہوں نے اپنے شاندار فوجی کیرئیر کے دوران مختلف اسٹاف اور کمانڈ عہدوں پر خدمات انجام دیں۔ ان کی شاندار خدمات اور کارناموں کے اعتراف میں انہیں 2021 میں جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی اور اگست 2023 میں ترک لینڈ فورسز کا کمانڈر مقرر کیا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں