سابق وفاقی وزیر جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ کا ایرانی صدر کی وفات پر اظہار افسوس

منگل 21 مئی 2024 16:21

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق گورنر بلوچستان و سابق وفاقی وزیر جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ کا ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں انکے، ایرانی وزیر خارجہ اور ہیلی کاپٹر میں سوار دیگر افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ ایرانی صدر کے انتقال کی خبر سن کر دلی دکھ اور افسوس ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ابراہیم رئیسی کی شہادت امت مسلمہ کے لیے ایک المناک سانحہ ہے کیونکہ ایران کے صدر غزہ کے مظلومین کی حمایت میں ایک توانا آواز تھے، ایرانی صدر نے اسلام اور مظلومین کا ہر پلیٹ فارم پر بھرپور دفاع کیا۔ جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ اس المناک وقت میں ہمارے دعائیں ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں، پاکستان بالخصوص بلوچستان کے عوام غم کی اس گھڑی میں اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔\378

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں