سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز بلوچستان کا ڈپٹی کمشنر خاران اور ڈائریکٹر سپورٹس کے ہمراہ 2 روزہ یوتھ فیسٹول کا افتتاح

جمعہ 23 فروری 2024 18:28

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2024ء) سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز بلوچستان جاوید انور شاہوانی نے ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو اور ڈائریکٹر سپورٹس اینڈ یوتھ افئیرز عباس علی کھوسہ کے ہمراہ گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج میں سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام 2 روزہ یوتھ فیسٹول کا افتتاح کردیاہے۔

اس موقع پر ڈویژنل مانیٹرنگ آفیسر کالجز نیک محمد ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایمل خان کاسی ، پرنسپل بوائز ڈگری کالج عبدالشکور گہرامزئی اور سپورٹس آفیسر حبیب احمد کبدانی سمیت پرنسپل صاحبان ، بوائز ، گرلز کالجز اور سکولز کے سٹوڈنٹس سمیت سرکاری آفسران کثیر تعداد میں موجود تھے۔یوتھ فیسٹیول کے پہلے روز طلباء و طالبات کے درمیان قرآت ، ملی نغمے ، ٹیبلو اور مضمون نویسی کے مقابلے ہوئے جبکہ اس موقع پر ثقافتی میوزیکل شو کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

یوتھ فیسٹیول کے موقع پر کالجز اور سکولز کے سٹوڈنٹس نے سائنس نمائشی ماڈل بھی بناکر رکھے تھے جن کو سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز، ڈپٹی کمشنر اور ڈائریکٹر سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز نے دیکھ کر سٹوڈنٹس کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔یوتھ فیسٹیول کے دوسرے روز طلباء و طالبات کے درمیان تقریری مقابلہ اور پینل ڈسکشن ہوگا جبکہ بہترین کارکردگی دکھانے والے طلباء اور طالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے جائیں گئے ۔\378

متعلقہ عنوان :

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں