لالہ موسیٰ، چار رکنی خطرناک ڈکیت گینگ اسلحہ سمیت گرفتار،مال مسروقہ برآمد

بدھ 17 اپریل 2019 15:55

لالہ موسیٰ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2019ء) کھاریاں کے علاقہ میں ہونے والی ڈکیتی کی واردات کو دو یوم کے اندرٹریس کرکے چار رکنی خطرناک ڈکیت گینگ اسلحہ سمیت گرفتار،مال مسروقہ برآمدکر لیا گیا ڈی پی او گجرات سید علی محسن کی زیر قیادت تھانہ صدر کھاریاں کے ایس ایچ اوسرفراز انجم نے ڈکیتی کو دو دن کے اندر ٹریس کر کے چار رکنی خطرناک ڈکیت گینگ کے ملزمان محمد وقار وسکنہ سیدو لنگار ،عادل مطلوب سکنہ سیدو لنگار،محمود اختر سکنہ کھوہار،اویس ابرار سکنہ بدر مرجان کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے 20تولہ سونا ،3لاکھ روپے نقدی اور گھریلو سامان اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 4عدد پسٹل 30بور بھی برآمد کر لیے۔

متعلقہ عنوان :

کھاریاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں