کھاریاں کے نان بائیوں نے حکومتی احکامات ماننے سے صاف انکار کردیا

اتوار 21 اپریل 2024 15:05

کھاریاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2024ء) کھاریاں کے نان بائیوں نے حکومتی احکامات ماننے سے صاف انکار کردیا۔سرکاری ریٹوں پر روٹی اور نان فروخت نہیں کرسکتے۔نان بایوں کی جانب سے احتجاحی فلیکسز بھی آویزاں کردی گئیں۔جن پر تحریر ہے کہ گیس۔۔لکڑ اور آٹے کے نرخ جوں کے توں بلکہ روز بروز بڑھ رہے ہیں۔ہم روٹی کیسے سستی فروخت کریں۔

(جاری ہے)

ان حالات میں 15 روپے کی روٹی اور 20 روپے کا نان فروخت نہیں کریں گے۔دوسری طرف حکومت بھی اپنے احکامات پر عمل کروانے میں تاحال ناکام نظر آرہی ہے۔حکومت اور نان بائیوں کی نورا کشتی میں عوام ریلیف سے محروم ہیں۔عوامی حلقوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں تاکہ ہمیں ریلیف مل سکے۔۔

کھاریاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں