کھاریاں،ضلع بھر میں روٹی اور نان کا نئے ریٹ پر عملدرآمد سختی سے یقینی بنایا جانے لگا

بدھ 17 اپریل 2024 12:55

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) ضلع بھر میں روٹی اور نان کا نئے ریٹ پر عملدرآمد سختی سے یقینی بنایا جارہا ہے، گزشتہ روز 65 مقامات پر انسپکشن کی گئی خلاف ورزی کے مرتکب 9 افرادپر 29 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس،پولیس افسران اور اسپشل برانچ کے اہلکار فیلڈ میں موجود ہیں روٹی 15 روپے اور نان 20 روپے میں فروخت ہوگا، روٹی وزن 100 گرام اور نان کا وزن 120 گرام ہوگا، مقررہ قیمت سے زائد وصولی اور وزن میں کمی رکھنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ہدایت کی کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سختی سے روٹی اور نان کے ریٹ پر عملدرآمد یقینی بنائیں، خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے، کسی فرد لو حکومت پنجاب کی طرف سے مقرر کردہ ریٹ سے زائد وصولی کی اجازت نہیں دی جائے گی، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین نے کہا کہ اسپیشل برانچ اہلکاروں کی رپورٹ، انٹیلیجنس کی بنیاد پر بھی پر خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

کھاریاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں