اسسٹنٹ کمشنر گجرات اور اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیرروٹی اورنان کے نئے ریٹ پر عملدرآمد کیلئے متحرک

بدھ 17 اپریل 2024 12:55

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر گجرات حیدر عباس اور اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر محمد اکمل نے تحصیل کھاریاں و سرائے عالمگیر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور روٹی و نان کی قیمتوں کا جائزہ لیا، زائد وصولی کرنے والے افراد پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جبکہ 2 افرادکو گرفتار کیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر گجرات حیدر عباس اور اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر محمد اکمل نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر روٹی کی قیمت میں آٹا کی قیمتوں میں کمی کے باعث کیا گیا ہے،روٹی 15 اور نان 20 روپے میں فروخت ہوگا، روٹی کا وزن 100 گرام اور نان کا وزن 120 گرام ہوگا کسی فرد کو زائد وصولی کی اجازت نہیں دی جائے گی وزن میں کمی اور زائد وصولی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس، پولیس و اسپشل برانچ کے اہلکار فیلڈ میں متحرک ہیں روٹی اور نان کی قیمتوں پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی بھاری جرمانہ و مقدمات درج کروائے جائیں گے۔

کھاریاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں