کھاریاں ، پولیس کا منشیات فروشوں اور نا جائز اسلحہ برداروں کے خلاف آپریشن جاری

جمعرات 18 اپریل 2024 15:10

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) پولیس کا منشیات فروشوں اور نا جائز اسلحہ برداروں کے خلاف آپریشن جاری۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کا ناجائز اسلحہ برداروں اور منشیات فروشوں کے خلاف ضلع بھر میں خصوصی آپریشن جاری ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ صدرکھاریاں اور ان کی پولیس ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بد نام زمانہ دو منشیات فروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے مجموعی طور پر اڑھائی کلو گرام چرس برآمد کرلی۔

گرفتار ملزمان 1۔ اوزم بشار ت سے 1280گرام چرس۔2۔ ناظم حسین سے 1220گرا م چرس برآمد ہوئی جن کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیر نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم: عمران منیر سے پسٹل 30بور برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

کھاریاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں