کھاریاں‘ پولیس تھانہ کنجاہ نے اسلحہ کی نمائش اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف آپریشن ‘تین ملزمان گرفتار

بدھ 9 مارچ 2022 15:04

کھاریاں‘ پولیس تھانہ کنجاہ نے اسلحہ کی نمائش اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف آپریشن ‘تین ملزمان گرفتار
کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2022ء) پولیس تھانہ کنجاہ نے اسلحہ کی نمائش اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف آپریشن کرکے 2پسٹل،1کلاشنکوف،2رائفل 244بور برآمد کرکے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا -تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات عمر سلامت کی ہدائیت پر پولیس کا ضلع بھر میں اسلحہ کی نمائش کرنے والے افراد اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔

(جاری ہے)

جس میں ایس ایچ او تھانہ کنجاہ انسپکٹر شہباز ہنجرا نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف خصوصی کاروائی کرکے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ جن میں 1۔شایان بیگ ،2۔صدام حسین ،3۔ اعجاز احمد شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان سے ناجائز اسلحہ2پسٹل،1کلاشنکوف،2رائفل 244بور برآمد کرکے ملزمان کے خلاف تھانہ کنجاہ میں الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کھاریاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں